fbpx

وزیر اعظم کے دفتر میں ٦ اپریل کی پریس کانفرنس کے منٹ – بوقت رات آٹھ بجے

وزیر اعظم کے دفتر میں ٦ اپریل کی پریس کانفرنس کے منٹ – بوقت رات آٹھ بجے

06/04/2020 / /

وباء کا گراف مستحکم ہے اور تعداد بھی – ٥٠٣ مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، ١٣٩ کی حالت تشویشناک اور بدقسمتی سے ١٨٧ چل بسے.

وزیر اعظم نے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ وائرس کسی کو متاثر کرنے کے لیے تین سے چار ہفتوں کا وقت لیتا ہے اور یہ بہت تشویش کی بات بھی ہے کیونکہ کچھ لوگ اس کو ہلکا لے رہے ہیں جیسے کہ وہ ایسٹر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں.

اسی بنا پر وزیر اعظم ڈنمارک کو دوبارہ کھولنے کے پہلے مرحلے کا منصوبہ پیش کر رہی ہیں، اس منصوبے کے سارے نکات اس بات سے مشروط ہیں کہ ہر شخص ذمےداری کا مظاہرہ کرے گا اور حکام کی سفارشات پر عمل پیرا ہو گا. جیسے کہ: ہاتھ دھونا، دوسروں سے فاصلہ رکھنا اور اجتماع سے گریز کرنا.

ابتدائی مرحلے میں مندرجہ ذیل نکات شامل ہیں: 

  • صحت کے مراکز اب کرونا کے علاوہ دوسری سرگرمیوں کے لیے بھی کھلیں گے.
  • نرسری، کنڈر گارٹن، تفریحی انتظامات اور بچوں کی پہلی سے پانچویں تک کی کلاسیں کھل جائیں گی.
    • ان اداروں میں صحت کی دیکھ بھال کےلیے کئی نئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ یہ ادارے اس وقت کھلیں گے جب سب انتظامات مکمّل ہو جائیں.
  • اگر صحت ٹھیک ہو تو نجی اداروں کے ملازمین کو کام دوبارہ شروع کرنا چاہیے.

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سب صرف اس شرط پر منحصر ہے کہ بیماری کا گراف مستحکم رہے. یہ ہم سب کی ذمےداری ہے کہ اس استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے حکام کی سفارشات پر عمل کیا جائے.

اس کے علاوہ دیگر اقدامات میں دس مئی تک چار ہفتوں کی توسیع ضروری ہے. جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • سرحدوں کی بندش
  • دس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی
  • سفارشات پر سختی سے عمل درآمد
  • اعلی تعلیمی ادارے ، لائبریریاں ، سینما گھر ، مال ، کیفے بند رہیں گے. 
  • چھوٹے ذاتی کاروبار جیسے حجام، ٹیٹو آرٹسٹ اور ان جیسے دیگر کاروبار کی بندش میں توسیع کی جا رہی ہے.

وزیر اعظم سب کو صبر اور افہام و تفہیم کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ زندگی اب پہلی جیسی نہیں ہے – ہمارے معاشرے میں روزمرہ کی زندگی کو معمول پر واپس آنے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں.

اس کے علاوہ وہ متعدد مخصوص امور کا اعلان کرتی  ہیں۔

  • چھٹی سے دسویں کلاس کے طلباء گھر سے ہی تعلیم حاصل کریں گے، لیکن امتحانات منسوخ ہوں گے اور اس کے بدلے سالانہ گریڈ دیے جائیں گے.
  • ثانوی تعلیم مکمل کرنے والے طلبا کو مختلف اور محدود انداز میں امتحانات میں بیٹھنا ہو گا۔
  • گرمیوں میں تہوار ، بازار اور دیگر بڑے اجتماعات منعقد نہیں کیے جا سکیں گے – بڑے اجتماعات پر پابندی اگست تک برقرار رکھی جائے گی.
  • حکومت اور پارلیمانی جماعتیں اس بات پر غور کریں گی کہ آیا امدادی پیکج کو بہتر بنایا جا سکتا ہے.

مزید برآں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں برادری کی روح کو برقرار رکھنا چاہیے. انہوں نے یہ بات خاص طور پر بینکوں اور بڑی رینٹل کمپنیوں سے کہی اور کہا کہ وہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں. انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے مقامی  اور چھوٹے کاروبای طبقے کی مدد کریں.

جہاں تک صحت کی سہولیات کا تعلق ہے تو وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ لوگوں میں کرونا وائرس کا پتا لگانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں گے. خاص طور پر صحت کے شعبے سے منسلک عملہ کو مناسب آلات بہم پہنچاۓ جائیں، جہاں کام کا زیادہ دباؤ ہے.

آخر میں وزیر اعظم نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر فرد کا فرض ہے وہ ان حالات میں اپنا کردار نبھاۓ. اور یہ ایک بنیادی شرط بھی ہے تاکہ ڈنمارک  آھستہ آھستہ اپنی روز مرہ زندگی کی طرف واپسی کا سفر شروع کرے.

Relaterede nyheder

ایپ اسمیٹ | اسٹاپ

10/07/2020
اسمیٹ | اسٹاپ ایک ایسی ایپ ہے جس کی مدد سے ہم سب کو ڈنمارک میں کووڈ- ١٩کے پھیلاؤ کو […] Læs mere… Læs mere…

کووڈ-١٩ کے تناظر میں وزارت خارجہ کی طرف سے نئی سفری ہدایات

08/07/2020
برطانیہ، شنگن / یورپ کے بہت سے ممالک کے لیے سفر کھول دیا گیا ہے جہاں قومی سیرم انسٹیٹیوٹ سمجھتا […] Læs mere… Læs mere…

ڈنمارک کو کھولنا اب تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے

08/06/2020
پیر٨ جون ٢٠٢٠ سے ڈنمارک کے مزید حصے دوبارہ کھل جائیں گے۔ اس مرحلے میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:  آرکیڈز […] Læs mere… Læs mere…

سرحدیں جزوی طور پر کھولی جا رہی ہیں مگر بین الاقوامی سفر کی کوئی تجویز ابھی تک زیر غور نہیں ہے

29/05/2020
جمعہ ٢٩ مئی ٢٠٢٠ کو وزیر اعظم کے دفتر میں پریس کانفرنس کے منٹ یہ تجویز ہے کہ ٣١ اگست […] Læs mere… Læs mere…

اب آپ کرونا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں، خواہ آپ میں علامات نہ بھی ہوں

19/05/2020
اب کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کے لیے آپ کو اپنے مستقل ڈاکٹر سے حوالہ لینا ضروری نہیں ہے. ڈنمارک […] Læs mere… Læs mere…

حکومت ٹیسٹ اور انفکشن کا پتہ لگانے کے لئے نئی جارحانہ حکمت عملی پیش کرتی ہے

13/05/2020
وزیر اعظم کے دفتر میں١٢ مئی ٢٠٢٠ کی پریس کانفرنس کے منٹ ڈنمارک نے حال ہی میں کوویڈ-١٩ کے بڑے […] Læs mere… Læs mere…

ڈينش سیفٹی ایجنسی نے گھر پر بنے ماسک سے خبردار کیا ہے

12/05/2020
کچھ لوگوں نے ماسک کی سلائی یا بنائی شروع کر دی ہے. مگر سیفٹی ایجنسی نے متنبہ کیا ہے کہ […] Læs mere… Læs mere…

ڈنمارک کو دوبارہ کھولنے کا دوسرا مرحلہ اب شروع ہو رہا ہے

07/05/2020
وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن کی ٧ مئی کو کی گئی پریس کانفرنس کے منٹ ڈنمارک کے لوگوں نے دوسروں سے […] Læs mere… Læs mere…

قومی محکمہ صحت نے “خطرہ گروپ” کی تعریف بدل دی ہے.

06/05/2020
کوویڈ-١٩ سے جڑے خطرہ گروپوں کے ایک وسیع تعارف کے بعد قومی محکمۂ صحت نے واضح کیا ہے کہ کون […] Læs mere… Læs mere…

اب منتخب شدہ خطرہ گروپ نمونوکوکل کے خلاف ٹیکے لگوا سکتے ہیں

04/05/2020
کوویڈ ١٩ انفیکشن کی وجہ سے سنگین بیماری کے سنگین خطرہ میں مبتلا افراد مفت نمونوکوکل ویکسینیشن حاصل کرنے کے […] Læs mere… Læs mere…

Vær med til at sikre
et ligeværdigt Danmark
– for alle!

Sammen styrker vi minoritetsetniske danskeres
muligheder, stemmer og samfundsdeltagelse



Hvert eneste medlemskab og donation styrker Mino Danmarks legitimitet og eksistensberettigelse.

Det gør en forskel og styrker foreningens muligheder for at lykkes med at skabe et lige samfund, uanset etnisk baggrund.

Hvert eneste medlemskab og donation styrker Mino Danmarks legitimitet og eksistensberettigelse.

Det gør en forskel og styrker foreningens muligheder for at lykkes med at skabe et lige samfund, uanset etnisk baggrund.